مبئی یکم نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی): بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج شیوسینا کو واضح کر دیا ہے کہ اگر مہاراشٹر میں 7نومبر تک حکومت کی تشکیل نہیں ہوئی تو صدر راج کی سفارش کردی جائے گی ،اس لیے سینا کو جلد ازجلد اپنا موقف ظاہر کردینا چاہئے ،شیوسینا اقتدار میں 50 - 50 کے فارمولے پر بضد ہے،جس سے بی جے پی نے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اگر مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کیا گیا تو اقتدار بی جے پی کے قبضہ میں ہی رہیگا، کیونکہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے کی سرکار ہے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مہاراشٹر میں حکومت تشکیل نہیں دی جاسکی ہےاور اس ماہ 7نومبر تک اگر حکومت تشکیل نہیں دی گئی تو مرکزی حکومت گورنر کی سفارش پر صدر راج نافذ کرسکتی ہے۔ اس درمیان شیوسینا بضد ہے کہ ففٹی ففٹی کے تحت حکومت تشکیل دی جائے ،اس طرح شیوسینا وزارت اعلیٰ کا عہدہ مانگ رہی ہے۔جو بی جے پی کو منظورنہیں ہے۔